پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 445 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
حصص بازار کا بینچ مارک 45 ہزار 644 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 619 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 508 رہی۔
حصص بازار میں آج پونے 19 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 6 ارب روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 72 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 802 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.