صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں سول اسپتال مٹھی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث مریض دم توڑ گیا۔
انتقال ہوجانے والے مریض کے ورثاء اسپتال انتظامیہ کیخلاف کشمیر چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔
ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ اُنہوں نے ایمبولینس میں پیٹرول بھی خود اپنے پیسوں کا ڈلوایا۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض پہلے ہی انتقال کرچکا ہے۔
ورثاء کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سول سرجن مٹھی کو ہٹایا جائے اور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے پر اپنا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔
Comments are closed.