اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں گرفتار چار وکلا کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جا ری کرکے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
نوید ملک، ظفر وڑائچ، نازیہ بی بی اور شیخ محمد شعیب نےضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چاروں وکلا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.