سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی ملک بھر میں یکساں نصاب پر رپورٹ واپس کردی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی رپورٹ عدالت کے حکم کے مطابق نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرائی جائے۔
سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.