وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے، پارٹی عہدیداروں نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی عہدے داروں نے شاہ محمود قریشی کو سینٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس پر انہوں نے معاملات کو حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
دوسری جانب تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدے داروں نے سینیٹ کے ٹکٹس کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ﷲ ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
Comments are closed.