پشاور میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی خواتین مختلف ایشوز پر لکھتی رہتی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین نے ہر میدان میں خیبر پختون خوا کا نام روشن کیا، سیاست، کھیل یا کوئی اور میدان ہو خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر نے بہترین انداز سے احساس پروگرام چلا کر خواتین کے لیے مثال قائم کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہر شعبے میں تعاون کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
Comments are closed.