مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو مسلسل نااہلی سے بچایا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کو دہری شہریت پر فارغ کر دیا گیا۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اسی بنیاد پر فیصل واوڈا نظام عدل سے کھیلتے رہے۔ پہلے کوشش کی گئی کہ ان کے لیے آئین بدلا جائے ایسا نہ ہو سکا تو سینیٹ ٹکٹ دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا ملک کے نظام عدل پر مسکراتے ضرور ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.