پی ٹی آئی رہنما نواب خان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے عبدالقادر نامی شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا ہے اس شخص کا پارٹی سے تعلق نہیں، عبدالقادر کو ٹکٹ دینا پارٹی کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔
منیر بلوچ نے کہا کہ عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر پارٹی کے ریجنل رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید تحفظات ہیں، ایک ایسے شخص کو ٹکٹ جاری کیا گیا جو نیب زدہ ہے۔
صدر کوئٹہ ریجن منیر بلوچ نے کہا کہ ہم عمران خان صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں، جبکہ عبدالقادر کو وزیراعظم کے پاس لے جانے والے شخص کی انکوائری کی جائے۔
Comments are closed.