بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹنڈو الہٰ یار: MQM کا کارکن قتل، جلاؤ گھیراؤ، 2 انکوائری کمیٹیاں قائم

سندھ کے شہر ٹنڈو الہٰ یار میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 2 الگ الگ انکوائری کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

پولیس کی جانب سے دونوں کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کارکن بھولو خانزادہ کے قتل کی تحقیقات حیدر آباد پولیس کے حوالے کی گئی ہے۔

ٹنڈو الہیار گزشتہ روز سیشن کورٹ کے سامنے ایم کیو…

اس ضمن میں ڈی آئی جی نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات تجربے کار افسر سے کرائی جائے۔

15 مدد گار پولیس آفس میں توڑ پھوڑ اور گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات کی تحقیقات مٹیاری پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی مٹیاری کو بھی ان واقعات کی تحقیقات تجربے کار افسر سے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.