بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرابی ڈرائیورز کیخلاف موٹر ویز پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

آئی جی موٹر ویز انعام غنی نے شراب پینے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کو جدید بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی موٹر ویز کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے اور اسی سبب قومی شاہراہوں پر شراب کے زیر اثر ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کو شراب کو چیک کرنے والے بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جارہے ہیں۔

آئی جی انعام غنی نے کہا کہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، موٹروے پولیس محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے  لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.