بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری خواتین اراکین اسمبلی کو بھی تشدد کرکے زخمی کیا گیا، کشور زہرہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  کی رہنما اور  رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر نکالی جانیوالی ریلی میں ہماری خواتین اراکین اسمبلی کو بھی تشدد کرکے زخمی کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حقیقی نمائندوں نے احتجاج کیا تو یہ لوگ کانپ گئے، تحریک پرُ امن ہے، تشدد ہم نے نہیں ہم پر کیا گیا، حکومت اور ریاست پر اب گولی اور ڈنڈے مارنے کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشور زہرہ نے کہا کہ اس بیہودہ واقعے کے خلاف ہفتے کو تین تلوار پر احتجاج کریں گے، ورکنگ ویمن اور سماجی کارکنان سے اپیل ہے ہمارا ساتھ دیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ  ہمارے ہاتھ میں کل کوئی کنکر بھی نہیں تھا، ہم کل اپنے بچوں کو لےکر پہنچے تھے، ہم شرپسندی کا سوچ کرجاتے تو کم از کم پانی تو ساتھ لے کرجاتے۔

 کشور زہرہ نے کہا کہ ہم نے احتجاج کا سیاسی طریقہ اختیار کیا، خواتین پر شیلنگ اور لاٹھیاں برسائی گئیں، ملک بھر میں یہ دکھ محسوس کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.