اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروئی اُن کامقصد نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارا مقصد عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانا ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ میڈیکل رپورٹس سے متعلق تمام چیزوں کو مکمل کریں۔
خالد جاوید خان نے کہا کہ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے ڈاکٹرز کی رپورٹ جمع کروائی جائیں، چاہتے ہیں معاملہ کورٹ میں جائے بغیر حل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، جس کی بنیاد پر وہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔
Comments are closed.