بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے کی بحرین سے کراچی آمد

امریکی بحریہ کا ایک بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے قیام کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کا رجسٹریشن نمبر 165832 کا حامل بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ CNV547 کے طور پر بحرین سے روانہ ہوا جو جمعرات کی شام 6:30 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترا۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے لگ بھگ ایک گھنٹہ 45 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ پر قیام کیا جبکہ یہ طیارہ رات 8:15 بجے بحرین کے لیے روانہ ہوا۔

امریکی فوجی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.