جاپان میں اسکول کے طلبا نے ایک ہائی ٹیک آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے کیک کو بالکل درست طور پر مساوی حصوں میں کاٹا جاسکے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان طلبہ نے حال ہی میں جاپان منعقدہ ایک علاقائی تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کی۔
کہا جاتا ہے کہ کیک کاٹنے کے دوران اس کے مکمل ایک جیسے ٹکڑے بنانے میں ہمیشہ دشواری پیش آتی ہے جس کے پیش نظر ان طلبا نے یہ ہائی ٹیک ڈیوائس تیار کی۔
واضح رہے کہ ان طلبہ کا تعلق جاپان کے علاقے اویتا پریفیکچر کے کنڈونگ ہائی اسکول سے ہے۔
طلبہ کے اس گروپ کے رکن سیکنڈ ایئر کے طالب علم 16 سالہ واٹرو اونوڈا نے اس حوالے سے خصوصی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہا۔
Comments are closed.