بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک پلان جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا میلہ آج سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راستے شام تقریباً 5 سے 6 بجے کے درمیان بند کیے جائیں گے، لیاقت آباد سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم جانے والا راستہ بھی بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ سے لیاقت آباد اور یونیورسٹی روڈ جانے کیلئے سڑکیں کھلی رہیں گی، جبکہ سہراب گوٹھ، نیپا فلائی اوور، لیاقت آباد 10 نمبر ہیوی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا آغاز 2016ء میں ہوا تھا اور اس کے اب تک 6 ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر بھی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر میں انتظام کیا گیا ہے، دوسری پارکنگ یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید گراؤنڈ میں ہے۔

شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کے لاٹھی چارج کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ سیون کے لیے میدان سج گیا ہے، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی۔

پی ایس ایل سیون میں پہلا ٹاکرا آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.