پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز افغان اسپنر راشد خان پی ایس ایل میں شرکت کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر پاکستان روانگی کی تصویر شیئر کی اور پی ایس ایل میں شرکت کو ’نیشنل ڈیوٹی‘ قرار دیا۔
راشد خان نے لکھا کہ ’پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بیتاب ہوں۔‘
افغان کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو ٹیگ بھی کیا۔
واضح رہے کہ سنسنی خیز میچز سے بھرپور پی ایس ایل 7 کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔
ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پی ایس ایل کا فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.