پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل گیت گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملک سے باہر کروانے پر پی سی بی نے تبصرے سے گریز کیا۔
افتتاحی تقریب ملک سے باہر ہو رہی ہے، پی سی بی نے اس سے متعلق بھی ترید یا تصدیق سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکور ببل کی وجہ سے افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیدیم میں نہیں ہوگی، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے گراؤنڈ میں اسٹیج اور فنکاروں کا آنا ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.