سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) اور حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نون لیگ کے کارکن علاقے سے ہمارے بینر اتار رہے ہیں، جبکہ نون لیگی کارکنوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بینرز نہیں اتارے بلکہ ٹرک گزرنے کے باعث بینر گرے ہیں۔
دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ نون کا انتخابی جلسہ ہونا ہے جس سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین مہدی کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست نہیں دی ہے۔
آصف حسین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈسکہ میں ہی ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔
Comments are closed.