افغانستان کے صوبے کنڑ ، قندھار اور جلال آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ قندھار میں ہوئے ایک کار بم دھماکے میں 12پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا قندھار کے ضلع ارغنداب میں چیک پوسٹ پر آج صبح 11بجے کیا گیا تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں آج صبح ہوئے دھماکے میں 3 شہری زخمی ہوگئے،اس دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔
صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات ہوئے دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے نواحی علاقے میں فضائی حملے میں طالبان ریڈ یونٹ کے 16 ارکان ہلاک کیے ہیں۔
Comments are closed.