پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے پیپر آرڈر میں نہیں، نہ ٹکٹ صحیح جاری ہوئے ہیں، کوئی ہوم ورک کرکے نہیں آتا، یہ نالائق سرکار ہے۔
کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر پر سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ یہ لوگوں پر گولہ باری کررہے ہیں، انتشار پھیلا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر گولہ باری کرنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، پیسہ کہاں جارہا ہے، حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ لگتا ہے کچھ لوگوں کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیئے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی 15 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
Comments are closed.