اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے چیمبر گرانے کے خلاف ایف ایٹ کچہری میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے آج ڈی چوک تک ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف ایٹ کچہری میں بڑی تعداد میں وکلاء جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، راولپنڈی بار کے وکلاء کی بھی اسلام آباد کچہری کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس اور رینجرزکی نفری سیشن جج اسلام آباد کی عدالت کے باہر تعینات ہے۔
Comments are closed.