بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا گو ہوں نواز شریف لندن سے آجائے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو للکارا ہے اور کہا ہے کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ نواز شریف پاکستان آئیں۔ 

ٹیلیفونک گفتگو میں عوام کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بڑی باتیں ہو رہی ہیں کہ ڈیل ہوگئی ہے، کہا جاتا ہے کہ نواز شریف آج آجائے گا، کل آ جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں تو دعا کر رہا ہوں کہ نواز شریف لندن سے آجائے، لیکن وہ واپس نہیں آنے والا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولو کھیل رہا ہے، مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی خرچ نہیں کرتی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یاست میں آیا ہی ان کے خلاف تھا، مجھے کیا پڑی تھی کہ گھٹیا لوگوں کی باتیں سنوں، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں مجرم سمجھتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی ہر تقریر ایک جاب اپیلی کیشن ہوتی ہے، اگر وہ حکومت سے باہر ہوئے تو زیادہ خطرناک بن جائیں گے اور سڑکوں پر نکلے تو اپوزیشن قیادت کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیراعظم کی گفتگو کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گیدڑ بھپکی سے تعبیر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آ پ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہوجاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نہ آپ نواز شریف ہیں، جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی، نہ آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافاتِ عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے، اپنی اور عوام کی مشکلات مزید بڑھنے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.