بہاول پور میں پولیس کی بے حسی سے دل برداشتہ ہوکر ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
متاثرہ خاندان کے ورثاء نے تینوں لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
ورثاء کے مطابق خودکشی کرنے والے محمد منیر کی شادی شدہ بیٹی کو انصر بوبک نامی شخص اپنے شوہر سے طلاق لے کر شادی کرنے کے لیے مجبور کرتا تھا۔
منیر تھانہ ڈیراور مدد کے لیے گیا تو وہاں کے اے ایس آئی عبدالمالک نے قانونی مدد کرنے کے بجائے اسے علاقے کے سابق یو سی ناظم ملک عباس بوہڑ کے پاس پنچائتی فیصلے کے لیے بھیجا۔
پنچایت میں مبینہ طور پر منیر کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس پر منیر نے دل برداشتہ ہو کر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی۔
Comments are closed.