پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جنرل نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔
سلیم مانڈوی والا وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر سینیٹ امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے۔
الیکشن کمیشن کے دفتر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرائے۔
سندھ سے سینیٹ کی امیدوار شیری رحمٰن، پلوشہ خان، خیر النساء مغل، رخسانہ شاہ الیکشن کمیشن میں نامزدگی فارم جمع کرانے پہنچیں۔
تاج حیدر، شہادت اعوان ایڈووکیٹ، فاروق نائیک، جام مہتاب ڈہر، دوست علی جیسر بھی الیکشن کمیشن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے پہنچے۔
Comments are closed.