بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں کورونا کے 1988 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے1 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جہاں پر کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہوگئی، صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.2 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 اور راولپنڈی میں ایک شخص کا انتقال ہوا، پنجاب میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 323 اور راولپنڈی میں 347 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.4 اور راولپنڈی میں 19.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت نے کہا کہ فیصل آباد میں کورونا کے 83، ملتان میں 32، رحیم یار خان میں 27، گوجرانولہ میں 22، بہاولپور میں کورونا کے 21، شیخوپورہ میں 17، ساہیوال میں 16 اور سرگودھا میں 13 کیسز سامنے آئے۔

سیالکوٹ میں کورونا کے11، قصور میں 10، گجرات میں 9، چکوال میں 7، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان اور منڈی بہاؤالدین میں کورونا کے 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اٹک اور جہلم میں کورونا کے 4، 4 جبکہ راجن پور، خوشاب اور حافظ آباد میں کورونا کے 3، 3 کیسز رپوٹ ہوئے۔

فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.4، ملتان میں 3.5 اور گوجرانولہ میں2 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.