قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عثمان قادر اور محمد نواز نے اچھی بولنگ کی، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، مزید کہا کہ خامیوں کو دور کرنے پر بھی کام ہونا چاہیے۔
حفیظ نے کہا کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،امید ہے محمد رضوان پاکستان کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
Comments are closed.