جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے براڈشیٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔
سرینا عیسیٰ نے نیب کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے اُن سمیت مختلف لوگوں سے پیسے ریکور کرنے کے بارے میں حیرت انگیز باتیں کیں۔
انہوں نے خط میں استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نیب کے ترجمان مقرر ہوگئے ہیں؟
سرینا عیسیٰ نے سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ نیب اور براڈ شیٹ نے تحقیقات کیسے کیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ براڈ شیٹ سے کس نے معاہدہ کیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے خط میں سوال اٹھایا کہ براڈشیٹ کے سربراہ سے شہزاد اکبر نے کب ملاقات کی؟ اور براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے میں افسران کا تقرر کیسے ہوا؟
سرینا عیسیٰ نے لکھا کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت تفصیلات فراہم کی جائیں۔
Comments are closed.