سینیٹ الیکشن 2021 کے بعد حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سینیٹ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت ایوان میں بالا میں 28 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن سکتی ہے۔
اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی سینیٹ میں بھی دوسرے نمبر پر برا جمان ہونے کےقریب ہے۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) ایوان سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 18 ہوگی اور یوں وہ تیسری پوزیشن پر براجمان ہوگی۔
حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ ایوان بالا میں چوتھی بڑی جماعت بننے کے امکان ہے۔
3 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئی بڑے نام سامنے گئے ہیں۔
اس بار خیبرپختونخوا کا حصہ بننے کے باعث فاٹا کی نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے یوں ایوان بالا کی نشستیں 104 سے کم ہوکر 100 رہ جائیں گی۔
Comments are closed.