لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تشدد کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑا بلڈ کیمپ لگانے کے معاملے پر ہوا، جس میں 3 طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔
ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سےمل کر امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.