وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو بینک قرضے نہیں دیتے تھے، حکومت چھوٹے کاروبار کے لئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔
وزیر اعظم نے نیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پالیسی 2021 کے اجرا کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خسرو بختیار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ای کا جی ڈی پی میں بہت اہم کردار ہے، ایس ایم ایز کے لئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر کو ماضی میں کبھی اہمیت نہیں دی گئی، پالیسی کے اجرا سے چھوٹے بزنس مین کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو پوری طرح تعاون فراہم کریں گے، پاکستان نوجوانوں کی آبادی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.