پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کے اسپتال میں رہنے میں سندھ حکومت کا کردار نہیں۔
میڈیا سےگفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں ہونے کے معاملے پر وضاحتی بیان دیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے اپنے بیان کے ذریعے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ آنے سے پہلے ہی سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر انکوائری کمیشن بنایا گیا ہے، وہ اس کے خلاف ہیں، وہ کسی قاتل کی مدد نہیں کرنا چاہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پورے ملک کا نظام کیسا ہے، اسلام آباد کی جیل ہو، لاہور کی ہو یا سندھ کی جیل ہو، دو قانون چلتے ہیں۔
Comments are closed.