وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتیں صرف اپنی 5 سال کی مدت کا سوچتی ہیں جبکہ ملکی ترقی 5 برسوں میں نہیں ہوسکتی۔
لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی ملک اسلم نے بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومتیں صرف پانچ سال کی اپنی مدت تک کا سوچتی ہیں، ملکی ترقی پانچ سال میں نہیں ہوسکتی، ترقی پالیسیوں کے تسلسل سے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ لاہور کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا گیا، ہم آلودگی کم کرنے کیلئے اربوں کی سرمایا کاری کررہےہیں۔
دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما عون چوہدری سے ملاقات کی۔
عون چوہدری نے دوران ملاقات وزیراعظم کو سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان اسمبلی سے رابطوں پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے ارکان سے موثر رابطوں اور سینیٹ الیکشن کی بہترین حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.