سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے پنجاب تک لانگ مارچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر پریشانی کا سبب وفاقی حکومت ہے، پی پی کالانگ مارچ کامیاب ہوگا اور رزلٹ ملے گا۔
صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ کیا وفاقی حکومت کے خلاف پی پی اور پی ڈی ایم ایک پیج پر آسکتے ہیں؟
اس کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔
Comments are closed.