وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے عہدہ چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ڈی۔نوٹیفائی کردیا ہے۔
عثمان ڈار کو این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈار سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے بعد ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالیں گے۔
Comments are closed.