الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36 اور سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کی رکنیت معطل کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے رکنیت معطل کیے جانے والے ارکان پارلیمان کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں کئی وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق جن 36 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے، اُن میں 4 وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی رکنیت معطل ہونے والے وفاقی وزراء میں نور الحق قادری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور وزیر مملکت فرخ حبیب شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت بھی معطل کردی ہے، جن میں مصدق ملک، سکندر مینڈھرو اور پرنس احمد عمر زئی شامل ہیں۔
Comments are closed.