بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریاستِ مدینہ اور پاکستان میں تبدیلی پر عمران خان کا مؤقف

وزیراعظم عمران خان نے ریاستِ مدینہ کے اصول بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے رہنما اصول ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضع کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضع کردہ اصولوں نے ہر دور کی عظیم ترین تہذیبوں کی بنیاد رکھی۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے ان اصولوں پر عمل کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ قوموں کے عروج و زوال کا عمل، تہذیبوں کے عروج و زوال سے مختلف ہو تا ہے۔

قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں،داخلی سطح پرشکست وریخت سے گزرتی ہیں مگر تہذیبوں کا معاملہ یہ نہیں ہے۔ تہذیبوں کو باہرسے کوئی نہیں مار سکتا،وہ صرف خود کشی کرتی ہیں۔

عمران خان کی مکمل تحریر یہاں پڑھیں: طاقتور، مکار سیاستداں اور مافیا قانون سے بالا رہنے کے عادی، اداروں کو بھی کرپٹ کردیا، عمران خان

ہر قوم کا جوہر، اس کے روحانی اصول ہیں۔جب یہ اصول مر جاتے ہیں،قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔ مسلم تہذیب میں،ہماری روحانی اصولوں کا ظہور،ریاستِ مدینہ کی صورت میں ہوا ، جو اللہ کے رسول محمدﷺ نے قائم فرمائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.