وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر سے مزید 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تھر ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ روز پہلے ارباب لطف اللہ نے کہا کہ تھر ریلی کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال بعد تھر ریلی کو کامیاب انداز میں بحال کیا گیا، ہر طبقے کے بندے سے ملاقات کی ہر کوئی ایونٹ سے بہت خوش ہوا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تھر کے لوگ چاہتے ہیں ایسے مزید ایونٹس ہونے چاہئیں، سندھ کا ہر شہر خوبصورت ہے، ہرضلع میں ٹیلنٹ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تھر میں ہم ہرسال مختلف ایونٹ کروائیں گے، یہاں کا سی ایس آر ماڈل سب سے بہترین ماڈل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ تھر ریلی کو انٹرنیشنل ایونٹ بنائیں گے، تھر سے چولستان تک کا ٹریک بنانے کے لیے بات کروں گا۔
اس موقع پر انہوں نے تھر سے مزید 2 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.