اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں۔
امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید بھلی سے لاہور میں ملاقات کے دوران پرویز الہٰی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے صلے میں انہیں ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔
دوران ملاقات چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اُجاگر کرنے پر خورشید بھلی کا شکریہ ادا کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کے لیے ووٹ دیا، اب حکومت کے پاس عوام کے لیے اقدامات کرنے کا بہترین موقع ہے۔
اسپیکر پنجاب مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں بھی اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی قانون ساز اداروں میں اوورسیز پاکستانی نژاد شہری بخوبی کردار نبھا رہے ہیں۔
Comments are closed.