بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل کے لیے پرجوش

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شرفین ردرفورڈ آئندہ سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بیٹنگ پریکٹس کرتے ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں کرکٹر نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں واپس آکر خوشی ہورہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے پشاور زلمی اور پی ایس ایل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سیزن کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔

ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.