بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کراچی پولیس چیف

کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کردیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل اب ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہے۔ شہر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمروں کی ضرورت ہے۔

عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ مہنگائی، غربت اور بےروزگاری جرائم کی شرح میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں چند روز سے ڈاکوؤں کا راج جاری ہے، گزشتہ روز آدھے گھنٹے کے دوران ڈاکوؤں نے بچے سمیت 4 شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

واضح رہے کہ شہر میں چند روز سے ڈاکوؤں کا راج جاری ہے، جمعرات کو آدھے گھنٹے کے دوران ڈاکوؤں نے بچے سمیت 4 شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا تھا جبکہ جمالی پل پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.