پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنڈے پر موجود تمام بلز منظور کروائیں گے۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایجنڈے پر موجود تمام بلز منظور کروائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بل بھی آج بھاری اکثریت سے منظور ہوگا۔
تحریک انصاف کے چیف وہپ نے کہا کہ اپوزیشن روتی دھوتی رہ جائے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور اتحادی سب ساتھ ہیں، ایوان ایک بار پھر تحریک انصاف اور وزیراعظم پر اعتماد کرے گا۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن گزشتہ روز بھی روتی رہی، حکومت اپنے اہداف حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہاؤس عشائیے میں اراکین بیماری اور ذاتی مصروفیات کے باعث نہیں آئے۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی تجاویز مثبت ہیں، ان پر غور کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کی تجاویز پارلیمانی پارٹی میں بھی رکھیں گے۔
Comments are closed.