ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی سانحہ مری پر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں، ماڈل ٹاؤن میں 14 معصوم شہداء کے لواحقین آج بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیں، تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے بچے بلاول سے اپنا قصور پوچھتے ہیں۔
حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے سندھ پر حکومت کرتی آرہی ہے لیکن تھر میں معصوم بچےآج بھی علاج کے بغیر مر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیو ں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے مری میں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
Comments are closed.