گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا، قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 ء تک صبر کریں۔
چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی، عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے وزیراعظم عمران خان جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
Comments are closed.