بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین تنازع پر امریکا روس مذاکرات کا جینیوا میں آغاز

یوکرین تنازع پر امریکا روس مذاکرات کا جینیوا میں آغاز ہوگیا، امریکی حکام کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان یوکرین تنازع پر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بات چیت میں روس اور امریکا ایک دوسرے کے تحفظات پر تبادلہ خیال کریں گے، یوکرین تنازع پر روس کی نیٹو سے بات چیت بدھ کو برسلز میں ہوگی۔

نیٹو کے سربراہ جینز اسٹالٹن برگ کی یوکرین کےنائب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

امریکا یوکرین کی سرحد کے نزدیک روسی فوج کی موجودگی ختم کرانا چاہتا ہے، جبکہ روس نیٹو افواج میں توسیع پر پابندی اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک میں نیٹو سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

روس نے یوکرین کی سرحد کے نزدیک ایک لاکھ فوجی جمع کیے ہوئے ہیں، یوکرین اور امریکا کو روس کی یوکرین میں دراندازی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب روس کا مؤقف ہے کہ نیٹو اور یوکرین کے جارحانہ رویے کے باعث سرحدوں پر فوج کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.