اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی۔
لاہور سے جاری بیان میں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی قیادت نے پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریکوزیشن قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس پر مسلم لیگ ن پنجاب کے تمام ایم پی ایز کے دستخط ہیں۔
ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ریکوزیشن میں مری سانحہ، فارن فنڈنگ اور کھاد کی قلت پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 14دن میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانا لازم ہوتا ہے۔
Comments are closed.