سندھ کے ضلع تھر پارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔
محکمۂ صحت تھر پارکر کے مطابق انتقال کرنے والے 3 بچوں میں سے ایک 5 ماہ کا ہے جبکہ 2 نومولود ہیں۔
غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر فوت ہونے والے ان بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 74 ہوچکی ہے۔
تھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 50 سے زائد ایسے بچے زیرِ علاج بھی ہیں۔
Comments are closed.