کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک پی ٹی سی ایل گروپ نے اسلام آباد میں اپنے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں 5G ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تقریب میں سید امین الحق، و فاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے شرکت کی۔5G کا ٹرائل غیر تجارتی بنیاد پر ایک محدود ماحول میں کیا گیا۔تقریب میں شعیب احمد صدیقی، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، میجر جنرل (ر) عامرعظیم باجوہ ہلال امتیاز(ملٹری)، چیئرمین، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نے شرکت کی۔ حماد عبید ابراہیمی الزبی،پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرکے ساتھ ساتھ حکومت اور پی ٹی سی ایل کے سینئر عہدیدار اور بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران سید امین الحق، و فاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن او ردیگر اہم شخصیات کو 5G کے استعمال کے حوالے سے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈیموٹیسٹ کیسز میں ریموٹ سرجری، کلاوڈگیمنگ اور پاکستان میں 5Gٹیکنالوجی ا یپلیکیشن کے بارے میں مکمل جائزہ پیش کیا گیا۔مزید برآں پی ٹی سی ایل گروپ 1.685گیگا بائیٹس فی سیکنڈ (Gbps) ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ کے ساتھ تیز ترین ڈیٹا کے حصول کے قابل بن گیا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ نے 5G ریموٹ سرجری کا بھی عملی مظاہرہ کیا جس سے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ایکو سسٹم کے بننے کے بعد ڈاکٹرز دور دراز علاقوں میں ریموٹ سرجری کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
The post پی ٹی سی ایل نے فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرلیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.