بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت لاک اپ سے فرار ہوئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ان تینوں مفرور ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کراچی کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے لاک اپ سے بدھ…

گرفتار ملزمان کے خلاف پرچہ درج کیا جانا تھا، لیکن ملزمان اس سے قبل ہی لاک اپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.