بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے 7 اہلکار معطل

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے عوامی شکایات پر 7 اہلکار معطل کر کے، انکوائری افسر کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عوامی شکایات پر محکمہ ایکسائز نے 7 اہلکار معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

انکوائری افسر ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، معطل ہونے والوں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، کانسٹیبل ، ڈرائیور اور نائب قاصد شامل ہے۔

ڈی جی ایکسائز محمود اسلم وزیر نے کہا کہ نا اہلی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.