بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرا بھائی دفتر کے 3 لوگوں کے ساتھ مری گیا تھا، بہن ظفر

ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث جاں بحق ہونے والوں لاہور کا رہائشی ظفر بھی شامل ہے۔ ظفر کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ میرا بھائی دفتر کے تین لوگوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے مری گیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم ظفر کی ہمشیرہ نے کہا کہ میرے بھائی سمیت 4 افراد کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ مری میں برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسنے  کے باعث 21 اموات ہوئی ہیں، اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق برف باری میں پھنسنے والی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کے اے ایس آئی نوید اقبال، ان کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

گاڑیوں میں ٹھٹھر کر انتقال کر جانے والوں میں 46 سالہ محمد شہزاد ولد اسماعیل، ان کی 35 سالہ اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس اور لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں۔

پھنسی ہوئی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں 21 سالہ محمد بلال ولد غفار، 24 سالہ محمد بلال حسین ولد سید غوث بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مری میں پھنسنے والی گاڑی میں سردی کے باعث ٹھٹھر کر انتقال کرجانے والے 1 شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.